کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے پرویز مشرف کی کراچی میں موجود جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور اعلیٰ عدالتوں میں پیش ہو کر عدلیہ کا وقار بلند کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی ساری زندگی وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور پاکستان کی بقا اور سالمیت کی جنت لڑتے ہوئے گزاری ان کی وفاداری کو کوئی بھی محب وطن شک کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔
پرویز مشرف بارہا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ علاج کی غرض سے حکومت اور عدلیہ کی اجازت سے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملک سے باہر گئے ہیں۔ اور علاج کے بعد جلد واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں گے۔
اس کے باوجودکراچی میں موجود ان کی جائیداد کا ضبط کرنا قابل مزمت اور افسوس ہے عدالتی فیصلے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدے داران اور کارکنان میں بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔ہم اعلیٰ عدالتوں سے غیر جانب دارانہ اور منصفانہ فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔
طاہر حسین سید سیکریٹری انفارمیشن سندھ آل پاکستان مسلم لیگ