راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں داخل ہوئے آج چوتھا روز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔
جبکہ پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی رپورٹس برطانیہ بھجوائی گئی ہیں، برطانوی ڈاکٹرز کی رائے آنے پر فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر کی انجیو پلاسٹی پاکستان میں کرائی جائے یا پھر بیرون ملک سے۔
پرویز مشرف کے ایک اور وکیل بیرسٹر محمد سیف نے بتایا کہ مشرف کی حالت مستحکم ہے لیکن ابتدائی طبی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں، سکون آور ادویات کے باعث پرویز مشرف غنودگی میں ہیں۔