اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے اقتدار کی خاطر پاکستان کو جنگ میں دھکیلا،ملک سے فساد ختم کرکے امن لانا چاہتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ وہ آج اور کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کریں گے،اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دو ہزار دو اور تین میں فاٹا میں حالات خراب نہیں تھے، نائن الیون سے قبائلی دربدر ہوئے،اس واقعے میں کوئی پاکستانی یا قبائلی ملوث نہ تھا، اس وقت کے فوجی حکمران نے اپنا اقتدار بچانے کے لیے ملک کو غیر ملکی جنگ میں ملوث کیا،ان کا کہنا تھاکہ 12 سال سے آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، لیکن کسی نے مذاکرات کی بات نہیں کی،،ن لیگ نے اقتدار میں آکر مذاکرات شروع کیے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ تنقید کرنیوالوں نے اپنے دور میں مذاکرات کیوں نہیں کیے، 8، 8 سال اقتدار میں رہنے والوں کو تشدد کے واقعات کیوں نظر نہیں آئے،ہم ملک سے فساد ختم کرکے امن لا