پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی، وکیل استغاثہ اکرم شیخ کہتے ہیں کہ تفتیش سے متعلق سارا ریکارڈ پیش کر دیا، شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، استغاثہ کیوکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ عدالت کے سامنے تفتیش سے متعلق تمام ریکارڈ پیش کر دیا گیا ہے، شریک ملزمان کے حوالے سے ثبوتوں کو مخصوص طور پر پیش نہیں کیا گیا، غلط حکم کو نہ ماننا غداری کے زمرے میں نہیں آتا۔

اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ شریک ملزمان سے متعلق درخواست مسترد کی جائے، خصوصی عدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔