پرویز مشرف کو مظلوم بنا کر پیش کرنا ملکی مفاد میں نہیں، غلام دستگیر خان
Posted on April 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ پرویز مشرف کو مظلوم بنا کر پیش کرنا ملکی مفاد میں نہیں، ریٹائرڈ جرنیل اپنے کرتوتوں کی وجہ سے آج کٹہرے میں کھڑا ہے ، مشرف کے بیرون ملک جانے کی پشین گوئیاں کرنے والے بعض ٹی وی اینکرز اور تجزیہ نگار خاطر جمع رکھیں،مسلم لیگ ن کی حکومت آئین شکن مجرم کے ساتھ کوئی این آر او نہیں کرے گی،مشرف کو ملنے والی سہولتیں اور مراعات واپس ہونی چاہئیں،کروڑوں روپے سکیورٹی پر خرچ کرنے کا سلسلہ بھی بند کرنا چاہئے،ڈکتیٹر قوم کو بتائے کہ اس نے اربوں روپے کی جائیدادیں کیسے اورکہاں سے بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مشرف کے ساتھ ملکی قانون کے مطابق سلوک ہو رہا ہے اور کوئی یکطرفہ کارروائی نہیں کی جارہی،انہیں پابند سلاسل کیا گیا اور نہ ہی ہتھکڑی لگائی گئی حالانکہ وہ آئین شکنی کے سنگین ترین مقدمے کے ملزم ہیںاور خود منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگواچکے ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت انکے خلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کر رہی ،مشرف کی سکیورٹی اور دیگر مراعات پر قوم کے کروڑوں روپے خرچ کرنے کا سلسلہ بھی اب بند ہونا چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا این آر اوصرف پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور مشرف کا ساتھ کوئی این آر او نہیں کیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com