پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس سیاسی ہے: چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 3 نومبر اقدامات کے بارے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ مشورہ نہیں کیا گیا جھوٹ بولتے ہیں۔ پرویز مشرف نے سب سے مشاورت کی تھی سب سے مختلف رائے دی تھی۔

ججوں کو ہٹانا مشرف کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ پرویز مشرف اگر ملک سے گئے تو واپس بھی آئیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیس چلانے ہی ہیں تو سلسلہ 12 اکتوبر سے شروع کیا جائے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی کابینہ، فوج اور میرے سمیت سب پر مقدمہ چلنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے شروع کیا گیا۔ سزا تو دور کی بات پرویز مشرف کیخلاف کیس چلنے کی نوبت بھی نہیں آئے گی۔

ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی صورتحال بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پیسہ نہیں آ رہا، آئی ایم ایف سے قرض لیا جا رہا ہے۔ عوام بجلی کے بغیر گزارہ کر لیں گے لیکن مہنگائی سے کیسے لڑیں گے۔

جو بھی مہنگائی کیخلاف بات کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف مشاورت میں سب کو شامل کریں. میاں محمد نواز شریف کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں.