اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عمران خان پر الزام لگا رہے ہیں۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ خود حکومت سے ہے۔ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والی حکومت عوام کو امن نہیں دے سکتی۔ پرویز رشید اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عمران پر الزام لگا رہے ہیں۔ پرویز رشید حکومت کی بجائے جیو کی ترجمانی میں مصروف ہیں۔