اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی زیرصدارت پی ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی ڈی سی کی صوبوں کو منتقلی کے معاملے کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراطلاعات پرویز رشید نے پی ٹی ڈی سی کے ناہندگان کے خلاف تحقیقات کرانے کا حکم دےد یا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادہندگان سے ریکوری یقینی بنائی جائے، پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں، سیاحت کے شعبے کی ترویج امن کے لیے پل کا کردار ادا کرسکتی ہے، سیاحت کے فروغ کے اقدامات سے پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔