لاہور (جیوڈیسک) ہمارے سوالوں کا سنجیدگی سے جواب دینے کے بجائے مذاق میں اڑانے کی کوشش کی گئی، بڑے پیمانے پر دھاندلی کے ثبوت ہمارا موقف درست ہونے کی تصدیق ہے۔
وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس پر پارٹی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کررہی تھیں۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پرویز رشید نے خود تسلیم کیا۔
کہ ووٹوں کی گنتی جاری تھی پھر نتائج مکمل ہونے سے پہلے نواز شریف سے وکٹری خطاب کیوں کرایا گیا، جہاں سے بھی حلقے کھل رہے ہیں وہاں وسیع پیمانے پر دھاندلی کے ثبوت سامنے آرہے ہیں جس سے ہمارا موقف درست ثابت ہورہا ہے کہ 11 مئی 2013ء کے انتخابات چوری کیے گئے۔