اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا ہے۔
مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک پرویز راٹھور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
واضع رہے کہ پرویز راٹھور اس وقت پیمرا کے ممبر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔