پشاور: 15 کبابی گراں فروشی پر گرفتار کر لئے گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاورمیں مقررہ نرخوں سے زیادہ داموں کباب فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، 15 کبابی گراں فروشی پر گرفتار کرلئے گئے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کبا ب کا سرکاری نرخنامہ جاری کرنے کے بعد گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کر دیا ہے۔

چارسدہ روڈ پر سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہ کرنے اور غیر معیاری کباب فروخت کرنے والے 15 کباب فروشوں کے گرفتا ر کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔