پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقے متنی میں تین روزقبل اغوا کیے گئے 10 افراد کو رضا کارانہ طورپر رہا کر دیا گیا۔ پشاور کے نواح میں کوہاٹ روڈ پر متنی کے علاقے میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اغوا کاروں نے فائرنگ کے بعد 10 افرادکواغوا بھی کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق 10 مغویوں کو منگل کے روزاغوا کاروں نے رضاکارانہ طور پر رہا کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کا سامان بھی واپس کر دیا ہے اور تمام مغوی بخیریت اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔