پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں منعقدہ 3 روزہ رنگا رنگ ہنر میلا اختتام پذیر ہوگیا، میلے کے آخری روز آتشبازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا گیا۔
3 روزہ میلے کا اہتمام ٹور ازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے کیا تھا، میلے میں اونٹ اور گھڑ سواری، مختلف قسم کے روایاتی کھانے، اور صوبے کے مختلف حصوں سے آئے ہنر مندوں کا کام شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
میوزک کنسرٹ میں جہاں مقامی گلوگاروں کی سریلوں آوازوں نے میلے کا مزا دوبالا کیا، وہیں روایاتی خٹک ڈانس نے بھی میلے کو چار چاندلگا دئیے ۔
میلے میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا، جس سےآ سمان رنگ ونور سے منور ہوگیا، شہریوں نے آتشبازی سے خوب لطف اٹھایا اور ان لمحات اپنے موبائیل فون میں محفوظ کرتے رہے۔