پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر کے 3 بڑے ھسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر لیڈی ریڈنگ ھسپتال، خیبر ٹیچنگ ھسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔
جہاں او پی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹروں نے آج دوسرے دن بھی اپنے فرائض انجام نہیں دیئے، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے۔