پشاور: مغوی بچے کی لاش برآمد، اغواکاروں 50 لاکھ تاوان مانگا تھا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سات سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، اغواکاروں نے بچے کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، پولیس کے مطابق کوہاٹی کے علاقے میں سات سالہ بچے کو چند روز قبل گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے مقتول کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، بچے کی لاش ہمسائے کے گھر کی چھت سے ملی، پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پولیس نے اغوا اور قتل کے الزام میں سات مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا ہے۔