پشاور (جیوڈیسک) احتساب عدالت پشاور نے ایف سی کے سابق سپرنٹنڈنٹ زرو جان کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے جرم میں چھ سال قید با مشقت اور ایک کروڑ 97 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
احتساب عدالت پشاور نے احتساب بیورو خیبر پختون خوا کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایف سی کے سابق سپرنٹنڈنٹ زرو جان کو غیر قانونی اثاثے بنانے کے جرم میں 6 سال قید با مشقت اور ایک کروڑ 97 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ملزم پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنے اور رشتہ داروں کے نام پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔