پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) بڈھ بیر میں بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پیٹرول پمپ سے پیٹرول لا کر ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی۔
عدالت نے ملزم کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔