پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایڈیشنل سیشن جج اجمل وزیر کے محرر کے کمرے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اجمل وزیر کے محرر کے کمرے میں دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔
اس دوران ایک فریق نے فائرنگ کی جس سے ایک تیمور نامی شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو فورا لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فریقین کے مابین رشتے کا تنازع بتایا جاتا ہے۔