پشاور : طیارے پر فائرنگ ، گرفتاریوں کے لئے پولیس کا پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ پولیس نے طیارہ حملہ کیس میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے شاہد گروپ کے خلاف کارروائی کےلئے خیبر ایجنسی اور درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔

شاہد گروپ کے سر کی قیمت پولیس نے ایک کروڑ مقرر کرنے کی تجویز بھی کر رکھی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور طیارہ حملہ کیس میں ملوث کالعدم تحریک طالبان کے شاہد گروپ کی حوالگی کےلئے پولیس نے خیبر ایجنسی ا ور درہ آدم خیل کی پولیٹیکل انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی اور اے پی اے درہ آدم خیل کو شاہد کی گرفتاری سے متلعق مراسلہ بھیج دیاہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہد سمیت 629 اشتہاری ملزمان فاٹا میں روپوش ہیں۔

جن کی خلاف کارروائی کےلئے فاٹا کی پولیٹیکل انتظامیہ کو مراسلے بھیجے جاچکے ہیں۔ شاہد کے سر کی قیمت پولیس نے ایک کروڑ روپے تجویز کر چکی ہے۔ پی آئی اے کے طیارے پر منگل کی شب فائرنگ کی گئی تھی، جس میں تحریک طالبان کاشاہد گروپ ملوث ہے۔ فائرنگ سے ایک خآتون مسافر جاں بحق اور دو عملے کے ارکان زخمی ہوئے تھے۔