پشاور طیارہ فائرنگ : مرکزی ملزم فوجی کارروائی میں مارا گیا

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور طیارہ فائرنگ کیس میں ملوث مرکزی ملزم اور کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر شاہد خیبر ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے دوران قریبی رشتہ داروں سمیت ماراگیا۔

ذرائع کے مطابق شدت پسند کماندڑ شاہد کے ساتھ اس کا بھائی اوردیگر دو قریبی رشتہ دار بھی مارےگئے ہیں۔ شاہد اور اس کے رشتہ دارو ں کو اکاخیل میں دفن کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کمانڈر شاہد 24 جون کو پشاورمیں ہونے والے طیارہ فائرنگ کیس کا مرکزی ملزم تھا۔ وہ خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔

شاہد کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز بھی صوبائی حکومت کو دی گئی تھی۔ جبکہ اس کے دو ساتھی کمانڈرز پولیس کی حراست میں ہیں۔