پشاور(جیوڈیسک) رن وے لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے پشاور ائر پورٹ 15 جولائی تک رات کی پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ملکی اور غیر ملکی ایرلائنوں کی کئی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ سی اے اے کے ذرائع نے بتایا کہ پشاور ائر پورٹ کے رن وے کی لائٹیں کچھ روز پہلے خراب ہوئی تھیں۔
جو ابھی تک ٹھیک نہیں کی جاسکی ہیں۔ اب ان لائٹوں کی مکمل مرمت کیلئے پشاور ائرپورٹ 15 جولائی تک رات کی پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد پی آئی اے کی کوالالمپور سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 895 کو اسلام آباد میں اتارا گیا۔ ابوظہبی کی پرواز پی کے 217 بھی پشاور کے بجائے اسلام آباد سے روانہ کی گئی۔