پشاور (جیوڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد معطل کیا گیا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بحال کیے جانے کے بعد نجی ایئرلائن کی ایک پرواز باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔
ابو ظہبی سے آنے والی اس نجی پرواز میں 160 مسافر سوار ہیں۔ واقعے کے بعد مشتبہہ افراد کی تلاش کیلئے نواحی علاقے ماشو خیل اور سلیمان خیل میں سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے اور علاقے کے تمام راستے کھول دیئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ طیارہ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔