پشاور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ 9 گولیوں کی زد میں آیا

PIA

PIA

پشاور (جیوڈیسک) طیارہ حملہ کیس میں نشانہ بننے والے ایئربس طیارہ کو آٹھ سے نوگولیاں لگیں۔ طیارہ کو عارضی طور پر گرائونڈ کر دیا گیا ہے۔ جس کے نقصانات کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بارگولیوں کا نشانہ بننے والے ایئربس میں 310 مسافروں کی گنجائش ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے پر رات کے گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے حکام نے حملے کا نشانہ بننے والے طیارے کو عارضئ طور پر گرائونڈ کر دیا ہے اور اس کے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مقامی انجیئنرز نے طیارے کا ابتدائی جائزہ لیا ہے جبکہ اس کا حتمی جائزہ کے لئے کراچی سے انجینئرز پشاور پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک گولی انجن نمبر دو اور باقی جہاز کی باڈی کو لگیں۔