پشاور: یوم علی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) یوم علی کے موقع پر پشاور میں ایک دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت آج رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری نہیں کی جا سکے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیرالاسلام کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

شہر کی بڑی امام بارگاہوں کے راستے بھی عام ٹریفک کیلئے بند رکھے جائیں گے۔ پشاور میں حضرت علی کی شہادت کی یاد میں مختلف امام بارگاہوں سے رات کے وقت چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوتے ہیں۔