پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں رواں سال کی تیسری ایک روزہ انسداد پولیو مہم یکم فروری سے شروع کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ضلع بھر میں ایک روز کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پاپندی عائد ہو گی۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جس کے لیے 4 سو سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس کا اطلاق صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہو گا۔
پولیو رضا کاروں کی حفاطت کے لئے چار ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔