پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں موٹر سایئکل چلانے پر پابندی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
97 یونین کونسلوں میں سات لاکھ 54 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پولیو ٹیموں کے سیکورٹی پر سات ہزار پولیس اہلکار تعینادت کیے گئے ہیں ۔ مہم کے لیے 4260 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔