سانحہ پشاوراے پی ایس سکول کے بچوں کی یاد میں دوعائیہ تقریب کا انعقاد

APS-Attack-Anniversary

APS-Attack-Anniversary

گلیانہ (محسن ضیاء اعوان عمر فاروق اعوان) غزالی ڈگری کالج آمنہ آباد (ملکہ کمپس) میں سانحہ پشاوراے پی ایس سکول کے بچوں کی یاد میں دوعائیہ تقریب کا انعقاد۔ایک منٹ کی خاموشی اور موم بتیاں جلائی گئیں ،تفصیل کے مطابق غزالی ڈگری کالج آمنہ آباد (ملکہ کمپس )میں سانحہ پشاوراے پی ایس سکول کے بچوں کی یاد میں دوعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کے والدین کے علاوہ گردو نواح کے علاقوں کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔دعائیہ تقریب نہیا یت سادہ تھی ۔جس میں سکول کے بچوں نے پرفارم کیا ۔

اور ایک سال قبل پشاور میں اے پی ایس سکول کے بچوں پر ڈھائے جانے والی دہشت گردی کے خلاف تقاریر کی گئیں ۔اور شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔سکول کے پرنسپل چوہدری عابد شریف نے خصوصی دعا کروائی اور ایک منٹ کی خاموشی اور موم بتیاں جلائی گئیں ۔غزالی سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو بھی پیش کئے جس میں موجودہ حالات میں موبائل فون کا ناجائز استعمال ۔اور یونان میں لگائی جانے والی ڈنکیوں کی عکا سی کی گئی ،جس میں موبائل فون کی روک تھا م اور یونان لگائی جانے والی ڈنکیوں اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچاو کے حوالے سے ڈرامہ کے مقابلے بھی ہو ئے ،بچوں نے شاندار انداز میں ٹیبلو پیش کئے اور حاضریں سے داد وصول کی ۔