پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل فرہاد نواحی علاقے ارمڑ میں واقع اپنے گھر سے پولیس لائنز کی جانب اپنی ذاتی گاڑی آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے کانسٹیبل فرہاد جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں سوار اس کا ساتھی زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔