پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے علاقہ یکہ توت میں فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے یکہ توت کے علاقہ میں فائرنگ کی۔ جس سے فرمان نامی پولیس اہلکار ماراگیا۔
پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔ اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے۔ تاہم ملزمان قتل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کی بنا پر ہوا ہے۔