پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس کا آپریشن، 18 مشتبہ افراد گرفتار

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے ریگی میں پولیس کا آپریشن، 18 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا۔ پشاور کے نواحی علاقہ ریگی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین اشتہاری گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق ریگی کے مختلف دیہاتوں میں سرچ آپریشن کئے گئے۔ جس دوران قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلو ب تینا شتہاری گرفتار کئے گئے۔

جبکہ 15 مشتبہ افراد کو بھی سرچ آپریشنز کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1 ایل ایم جی، 2 پستول، 1 ریپیٹر اور چار رائفلز برآمد ہوئیں۔