پشاور کے علاقے متنی سے 10 افراد اغوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور نامعلوم ملزمان نے کوہاٹ جانے والی 3 گاڑیوں میں سوار 10 افراد کو اتار کر اغوا کر لیا، مغویوں کی تلاش جاری ہے۔ کے نواحی علاقے متنی سے نامعلوم ملزمان نے 10 افراد کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق متنی میں نامعلوم ملزمان نے کوہاٹ جانے والی 3 گاڑیوں کو روکا اور ان میں سوار 10 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر اغوا کر لیا جبکہ خواتین کو جانے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کئے گئے افراد کا تعلق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ سے ہے۔