پشاور (جیوڈیسک) متنی اور بڈھ بیر پولیس نے رنگ روڈ پر علاقہ غیر سے آنے والے ٹرک کو روکا۔ تلاشی لینے پر ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
اسلحے میں دس ریپیٹر، دس پستول، تین کلاشنکوف، تین رائفلز اور گیارہ ہزار کارتوس شامل ہیں۔
اسلحہ پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔