پشاور آرمی پبلک ا سکول کے10 طلبا آج بیجنگ روانہ ہوگئے

Peshawar

Peshawar

پشاورد (جیوڈیسک) دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کے دس طلبا عوامی جمہوریہ چین کے دس روزہ مطالعاتی دورے پر آج بیجنگ روانہ ہوگئے۔

اے پی ایس کے آٹھویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو چین، ملائشیا اور ہانگ کانگ کی طرف سے مطالعاتی دورے کی دعوت دی گئی تھی۔ اس دورے کے دوران دہشت گردی کے ہولناک سانحے سے ذہنی طور پر متاثر ہونے والے ان طلبا کو ذہنی تربیت دی جائے گی۔

دس طلبا کا پہلا دستہ آج بیجنگ روانہ ہوگیا۔ ہر طالب علم کے ساتھ خاندان کے ایک فرد کو بھی دورے پر ساتھ جانے کی اجازت ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے سانحے میں شہید ہونے والوں کے تین تین لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ایک ایک رشتہ دار کو عمرہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔