پشاور (جیوڈیسک) دہشتگرد حملے کا شکار آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کا دوسرا گروپ بحالی پروگرام کے تحت تعلیمی اور تفر یحی دورے پر چین پہنچ گیا، یہ دوسرا گروپ دس روزہ دورے پر چین کے دورے پر ہیں۔
طلبہ،اساتذہ اور والدین کے ہمراہ چین کے مختلف شہروں اور تاریخی مقامات کی سیر کریں گے، بیجنگ پہنچنے پر پاکستان سفارتخانے کے حکام کی جانب سے طلبہ کا شانداراستقبال کیا گیا۔ چینی سفارتخانے کے نیول اور ملٹری اتاشی جنرل کی ہواجون نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ چین کےعوام اسکول پر دہشتگرد حملے سے شدید غمزدہ ہوئے اور انہیں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔
اس دورے کا مقصد طلباء اور اساتذہ کے ذہنوں پر حملے کے منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج پر حملے کو ڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے لیکن پشاور میں فضا آج بھی سوگوار ہے، یہاں بیشتر تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جہاں کہیں کہیں حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔