پشاور میں تین اشتہاریوں سمیت 34 مشتبہ افراد گرفتار ، اسلحہ برآمد

Peshawar Arrest

Peshawar Arrest

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس نے تین اشتہاری ملزمان سمیت 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے بڈھ بیر اور متنی کے مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران سنگین مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان سمیت 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے پولیس نے چار کلاشنکوف، تین رائفلیں، دو پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔