پشاور ایئرپورٹ راکٹ حملے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) باچاخان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پشاور کو راکٹ حملے کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق راکٹ حملے کے بعدایئرپورٹ کو کلیئر قرار دے کرفلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایاکہ نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا ایک راکٹ ایئرپورٹ کے احاطے میں اور دوسرا لائٹ ٹاور کے قریب گرا تاہم ایئرپورٹ کے رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی ایئرپورٹ کو خالی کرایا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق راکٹ حملے سے ایئر پورٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کو جانی نقصان نہیں ہوا۔