کوئٹہ (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور گرجا گھر میں خود کش حملہ ملک میں طالبان سے مذاکرات کو سبوتاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر ذرائع سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ پشاور میں گرجا گھر میں خود کش حملہ بڑا سانحہ ہے۔
اس سے پاکستان کے تشخص کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ کون سے اسلام کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب وزیر اعظم میاں نواز شریف اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کیخلاف اپنا موقف پیش کرنے جارہے تھے، اب ان کی بات میں وہاں کیا وزن ہوگا۔