پشاور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ باچا خان چوک کے گردونواح میں تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
دکانوں کی تجاوزات کو توڑا جا رہا ہے۔ اس موقع پر دو گھروں کوبھی مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز خان کی نگرانی میں چارسدہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری سے آپریشن کا آغازکیا گیا۔
اس موقع پر دکانوں کے تھڑے، باہر کو نکلے ہوئے شیڈز اور دو گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔ گھروں کو مسمار کرنے سے قبل ان کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی دکانوں کو بھی مسمار کیا جارہا ہے۔
تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ جس کے باعث دکانداروں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل رامداس بازار، کریم پورہ، گھنٹہ گھر، ہشتنگری اور ملحقہ بازاروں میں اپریشن کئے اور سڑکوں کو کشادہ کیا۔