پشاور: بڈھ بیر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقہ ماشوخیل میں شرپسندوں نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔