پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقے داودزئی میں ہونے والے دھماکہ میں جاں بحق دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ پشاور کے علاقے داودزئی میں گشت کے دوران دھماکہ میں دو پولیس اہلکار فضل رحمان اور امتیاز جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے تھے۔
جاں بحق پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس احسان غنی، سی سی پی اور لیاقت علی سمیت سول حکام شریک ہوئے جبکہ جاں بحق پولیس اہل کاروں کے عزیز اقارب بھی نماز جنازہ کے موقع پر موجود تھے۔