پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے گلبہار میں عید کے موقع پر دھماکے میں جھلسنے والی تین بچیاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پشاور کے علاقے گل بہار میں عید کے دوسرے روز کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد دھماکا ہوا تھا۔
دھماکے میں تین سالہ فاطمہ، اس کی چھ سالہ بہن انعم، دونوں بچیوں کی والدہ، ان کی کزن سات سالہ سماویہ اور چھ سالہ وردہ جھلس گئیں۔ فاطمہ، انعم اور سماویہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ بچیوں کی ماں اور چھ سالہ وردہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔