پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اسپیشل پولیس یونٹ نے کالعدم القاعدہ کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پمفلٹ کے ذریعے لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے پر اکسایا جا رہا تھا، ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ نے اطلاع ملنے پر کالعدم تنظیم کے تین ارکان حاجی رحمان، داؤد خان اور جمیل الرحمان کو گرفتار کرلیا جو پمفلٹس تقسیم کر رہے تھے۔
پمفلٹس میں لوگوں کو القاعدہ میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی تھی، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔