پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں اتوار بازار کے قریب پندرہ کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں اتوار بازار کے قریب بم برآمد ہونے پر پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اے آئی جی بی ڈی یو شفقت ملک نے میڈیا کو بتایا کہ پائپ بم پندرہ کلو گرام وزنی تھا اور اس ریموٹ کنٹرول پائپ بم کو شاپنگ بیگ میں چھپا کر کسی بڑی تخریب کاری کے لیے اتوار بازار کے قریب رکھا گیا تھا۔