پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ دھماکے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے تین کمانڈروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔ پشاور گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ہوئے دھماکے کے بعد آج شہر کی فضا سوگوار ہے۔
ھماکے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پولیس نے دھماکے کا مقدمہ تھانہ بڈہ بیر میں کالعدم تحریک طالبان درہ آدم خیل کے تین کمانڈروں کے خلاف درج کر لیا گیا جن شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں غفران، جنگریز، اورنگزیب عرف ادیزئی شامل ہیں۔