پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بم دھماکے کی جگہ سے ایک اور بم برآمد کر کے اسے بھی ناکارہ بنا دیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنایا۔ پولیس کے مطابق سلیمان خیل میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے دو بم نصب کئے گئے۔
پہلا بم پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زخمی ہوئے جبکہ دوسرا نصب بم خوش قسمتی سے نہ پھٹ سکا۔جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق پہلے دھماکے میں 4کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ دوسرا بم 8 کلو گرام وزنی تھا۔