پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے بڈھنی نالے سے غوطہ خوروں نے مزید دو بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26تک پہنچ گئی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق پشاور کے بڈھنی نالے سے غوطہ خوروں نے مزید دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ایدھی ذرائع کے مطابق ملنے والے بچوں میں 8 سالہ بچی اور گیارہ سالہ لڑکا شامل ہے۔ دو بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ مزید لاشوں کی تلاش میں کام جاری رکھے ہے۔