پشاور کے علاقے صدر میں زوردار دھماکا ،شانگ سینٹر کو جزوی نقصان

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیو ڈیسک)پشاور کے علاقے صدر میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 4افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد دھماکے کی سمت کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکاپشاور کے علاقے صدربازار میں واقع بلور شانگ سینٹر میں ہوا ،دھماکے سے شانگ سینٹر کی عمارت کو کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔