پشاور کے ہر حلقے میں 1، 1 ارب روپے کے منصوبوں کا اعلان

Rupees

Rupees

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے ہر حلقے میں ایک ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پشاور میں 142 ارب روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، پشاور ریجن کیلیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تدریسی اسپتال قائم کیا جائے گا، پشاور پہلے بھی کپتان کا تھا، اب بھی کپتان کا ہے اور آئندہ بھی کپتان کا ہی رہے گا، موجودہ حالات سخت ضرور لیکن عارضی ہیں۔

کپتان کے کھلاڑی اس سخت وقت میں ڈٹ کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، انھوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ان مشکل حالات سے نکل آئے گا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے مختلف اضلاع میں جلسوں کے تسلسل کے تحت اتوار کے روز پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔