پشاور میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے قدیم تاریخی قصہ خوانی بازار کے قریب پولیس اسٹیشن کے باہر زور دار دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔ دھماکے بعد قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، تاہم امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔