پشاور دھماکا، بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج سمیت 3 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں دھماکے سے بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج سمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں رات معمولی نوعیت کا دھماکہ ہوا تھا۔

صبح سویرے بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج عبدالحق اور ٹیم کے دیگر اہلکار دھماکے کی جگہ کا جائزہ لینے جا رہے تھے کہ شیخ محمدی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں بی ڈی یو کی گاڑی تباہ ہو گئی۔

دھماکے سے بی ڈی یو کے انچارج عبدالحق سمیت تین اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔

جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔